۔2 سال سے بند ٹرین سروس

مکہ مکرمہ:// سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران دو سال معطل رہنے والی مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے جو ایک گھنٹے میں 72 ہزار حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مشاعر مقدسہ ٹرین ساڑھے 3 لاکھ حجاج کو میدان عرفات سے مزدلفہ ہوتے ہوئے منی پہنچائے گی جس کے لئے 9 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ایام حج میں 204 بوگیوں پر مشتمل 17 ٹرینیں چلائی جائیں گی مشاعر مقدسہ ٹرین ایک گھنٹے میں 72 ہزار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس کے عملے کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ خواتین بھی اس کے عملے میں شامل ہیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی سہولت کے لئے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔