۔2افسران کے تبادلے

نیوز ڈیسک
سرینگر // انتظامیہ نے 2سینئر افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔ آئی اے ایس مس سلونی رائے کو ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر بنایا گیا ہے۔ وہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کررہی تھیں۔ محمود احمد شاہ، کو تبدیل کر کے انہیں ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔طارق احمد زرگر کو جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔