۔2افراد کی پُر اسرار موت ،تحقیقات شروع

سمت بھارگو
راجوری//راجوری میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے دو الگ الگ گاؤں میں دو افراد کی پراسرار موت کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس کے مطابق کلثوم اختر (20) زوجہ امجد حسین سکنہ نامبلاں نے پراسرار طورپر کوئی زہریلی چیز کھا لی تھی اور اسے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری لایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میںطبی معائینہ کے بعد مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ایک اور واقعہ میں رمن کمار (23) ولد بشن داسسکنہ دھنوان کالاکوٹ کی بھی پراسرار حالت میں موت ہوگئی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق پیر کی صبح متاثرہ کی طبیعت اس کے گھر میں بگڑ گئی جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری لایا گیا لیکن اسے مردہ قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میںبھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔