۔150طلباء و طالبات زیر تعلیم لیکن بیت الخلاء نہیں گورنمنٹ مڈل سکول کیول میں بنیادی سہولیات کا فقدان ،حکام لاتعلق

سید زاھد
بدھل//ضلع راجوری کے سب ڈویڑن کوٹرنکہ بدھل کی پنچایت کیول کے گورنمنٹ مڈل سکول کیول میں بیت الخلا کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث بچے کئی دہائیوں سے پریشانی سے دو چار ہیں۔ گورنمنٹ مڈل اسکول کیول میں 150 کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جنہیں رفع حاجت کیلئے بیت الخلاء کی سہولت میسر نہیںہے۔طلبا و مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سکول میں بیت الخلا کا کام آج سے 14 سے 15 سال مکمل کیاگیالیکن بیت الخلاء کا سیفٹی ٹینک نہیں ہے جس کے باعث زیر تعلیم طلباء و اساتذہ کو بھی دقتوں کا سامنا ہے۔طلباء کے والدین اور مقامی شہریوں نے بتایا کہ بیت الخلا کی پریشانی کو لے کر محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام تک کو مطلع کیاگیا لیکن محکمہ ایجوکیشن کے حکام گورنمنٹ مڈل سکول کیول کے طلباء کی طرف کسی بھی قسم کی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔طلباء و مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کو غفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے اور حکام کو ہدایت دی جائے گورنمنٹ مڈل سکول کیول میں بیت ا لخلاء کو استعمال کرنے کے قابل بنایا جائے۔