۔12سال قبل فوت شدہ شخص محکمہ بجلی نے 2لاکھ روپے کی بل بھیج دی

بڈگام /ارشاد احمد/ خانصاحب سے ملحقہ راولپورہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے 12 سال قبل فوت شدہ شہری کے نام پر 2 لاکھ روپے کی بل اس کے فرزند کو روانہ کی گئی ہے۔ خورشید احمد میر نے بتایا کہ” اس کے والد محمد سلطان میر 2010 میں انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد محکمہ نے بجلی کنکشن اس کے ( خورشید احمد میر)کے نام پر کردیا اور وہ باضابطہ ہر ماہ بجلی کی وصول شدہ بلیں ادا کرتے ہیں۔ محکمہ نے پیر کے روز اس وقت حد کردی جب انہوں نے فوت شدہ مالک مکان کے نام پر 2 لاکھ سے زائد کی بل روانہ کردی۔اسکے علاوہ الگ سے دو بلیں، ایک 60 ہزار اور ایک 25 ہزار کی بلیں بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا 12 سال بعد یہ بل کیوں بھیجی گئیں، اور جنہوں نے بھیجیں ہیں انکے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔