۔10ماہ میں آگ کی ہولناک وارداتوں میں 34افراد کی جان گئی ۔1315ڈھانچے،237دکانیں،26شاپنگ کمپلیکس، 48گاڑیاں اور 106ٹرانسفارمر خاکستر

 پرویز احمد

سرینگر //وادی کشمیر میں گذشتہ10ماہ کے دوران آگ کی1935 وارداتوں میں 34افراد کی جان گئی اور 5افراد زخمی ہوئے ۔ اس دوران7033.88لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 10ماہ کے دوران پیش آنے والی وارداتوں میں 1315ڈھانچے، 237دکانیں، 37شاپنگ کمپلیکس،48گاڑیاں، بجلی کے106ٹرانسفارمر، 15جنگلاتی کمپارٹمنٹس اور 35نرسریاں شامل ہیں۔ سرینگر ضلع میں 10ماہ کے دوران 430وارداتیں پیش آئیں جن میں 3056.29مالیت کی جائیداد جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ 5افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ اس دوران 317ڈھانچے خاکستر ہوگئے۔ سرینگر ضلع میں اس عرصے کے دوران 24دکانیں اور 8شاپنگ کمپلیکس ، 12گاڑیاں، بجلی کے 35ٹرانسفارمر، 4جنگلی علاقے اور 3نرسریں خاکستر ہوئے۔مل ہیں۔

 

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں آگ کی 145وارداتیں رونما ہوئیں جن میں 284.00لاکھ روپے مالیت کی جائیداد جل کر خاکستر ہوگئیں۔ یہاں 145وارداتوں میں 77ڈھانچے،7دکانیں، 9شاپنگ کمپلیکس، 4گاڑیاں، بجلی کے 6ٹرانسفارمر، 30جنگلی علاقے خاکستر ہوگئے۔ اننت ناگ ضلع میں 197وارداتوں میں 1187.28لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خاکستر ہوگئیں جبکہ 3افراد کی جان بھی گئی اور ایک زخمی ہوا ۔اس دوران 162ڈھانچے، 22دکانیں ، 3شاپنگ کمپلیکس، 3گاڑیاں ،بجلی کے 12ٹرانسفارمر اور 3نرسریاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ سرحدی ضلع کپوارہ میںآگ کی248وارداتیں رونما ہوئیںجن میں 424.09لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں خاکستر ہوئیں ۔ ضلع میں اس دوران 2افراد کی جان گئی جبکہ 4افراد زخمی ہوئے۔ کپوارہ میںخاکستر ہونے والی جائیدادوں میں 164ڈھانچے،54دکانیں،6گاڑیاں، بجلی کے 17ٹرانسفارمر، ایک نرسری اور جنگلات کا ایک علاقہ شامل ہے۔ پلوامہ ضلع میں آگ کے 174واقعات رونما ہوئے جن میں 381.33لاکھ روپے مالیت کی جائیداد یں خاکستر ہوئیں ۔اس دوران 6افراد کی جان گئی ۔ گاندربل ضلع میں 131واقعات رونما ہوئے جن میں 60ڈھانچے، 9دکانیں، ایک گاڑی اور بجلی کے 6ٹرانسفارمر جل گئے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں302وارداتیں رونما ہوئیںاور630.63لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں خاکستر ہوئیں ۔ ان میں 208ڈھانچے،55دکانیں، 8گاڑیاں،بجلی کے 10ٹرانسفارمر اور5نرسریاںشامل ہیں۔کولگام ضلع میں106وارداتوں میں 404.86لاکھ روپے مالیت کی جائیداد خاکستر ہو ئیںاور 9افراد کی جان گئی۔اس دوران 81بنیادی ڈھانچے، 2شاپنگ کمپلیکس،15دکانیں، ایک گاڑی اور بجلی کے 6ٹرانسفارمر خاکسترہوئے۔بانڈی پورہ میں 134وارداتوں میں 290.13لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیںجل گئیں۔کپوارہ میں101ڈھانچے،15دکانیں ، ایک شاپنگ کمپلیکس، 7گاڑیاں اور بجلی کے 2ٹرانسفارمر خاکستر ہوگئے ۔