۔ایس ایس پی گاندربل نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

2سرینگر// ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے خیر سگالی پروگرام کے تحت گڈورا اسٹیڈیم گاندربل میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل غلام حسن، تھانوں کے ایس ایچ اوز، پولیس اور محکمہ سیول کے دیگر اعلیٰ افسران اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل نے ضلع میں پولیس کی طرف سے منعقدہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر تمام ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے ضلع کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ذہنوں کو کھیلوں کے ذریعے اپنے خیالات اور تخیل کو تلاش کرنے دیں۔ افتتاحی میچ FC صفا پورہ فٹ بال کلب اور تولہ مولہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو توالہ مولہ نے 6:1 گول سے جیت لیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلع میں والی بال ٹورنامنٹ، فٹ بال ٹورنامنٹ، ثقافتی پروگرام اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں جیسے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔