یوکرین کے جنوبی حصے میں روسی نشریات کا آغاز

کیف //روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی حصے خیرسون میں ٹیلی ویڑن ٹاور سے روس کے چینلز کی نشریات کا آغاز کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ہک فورسز نے خطے کے ساتویں اور ا?خری ٹیلی ویڑن ٹاور سے ٹرانسمیشن کی ترتیب بدل دی ہے، جس کے بعد اسے روسی چینلز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ساتویں ٹاور کو جوڑنے سے تمام خطے میں چوبیس روسی ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھی جاسکیں گی، اس سے قبل پہلی بار روسی ٹی وی چینلز تقریباً دو ماہ قبل خیرسون اور ایک چھوٹے سے مضافاتی علاقے میں قائم کیے گئے تھے۔ ادھرنوبیل انعام یافتہ روسی صحافی دمتری موراتوف نے جنگ کے باعث بے گھر ہوجانے والے پناہ گزین یوکرینی بچوں کی مدد کے لیے اپنا میڈل 10 کروڑ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے ’ہیریٹیج ا?کشن‘ کی جانب سے کہا گیا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم یوکرین کے بے گھر بچوں کے لیے یونیسیف کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کو فائدہ پہنچائے گی۔’نووایا گیزیٹا‘ اخبار کے چیف ایڈیٹر دمتری موراتوف کے نوبل میڈل کی نیلامی نے ماضی میں نیلام کیے گئے کسی بھی نوبل میڈل کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔