یوتھ ڈے پر پیغام قوم کی ذمہ داری نوجوانوں پر: سنہا

نیوز ڈیسک

سرینگر // لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے نوجوان دوستوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے جذبے کے تحت کے اپنے ا?پ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں‘۔ 12 اگست کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کے گرد و پیش ثقافتی و قانونی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔