یاگی پورہ ماگام میں جلوس ذوالجناح شہدائے کربلا اور اسیران کربلا کو آغا مجتبیٰ کا خراج

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 11ویں محرم کو وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے سب سے بڑا جلوس ذوالجناح امام باڑہ یاگی پورہ سے برآمد کیا گیا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی نمائندہ صدر انجمن شرعی شیعیان آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی نے ماگام چوک میں عزا داروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداے کربلا کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور روز عاشورا کے بعد کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک اسیران کربلا سے جڑے دلدوز واقعات بیان کئے۔ جن دیگر مقامت پر تنظیم کے اہتمام سے 11ویں محرم کو علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں بوپٹ بیروہ ، لبرتل، کادی پورہ بڈگام ، سٹھسو کلان ، کنہ ہامہ چاڈورہ ،یارِ ستھرو،ٹیکی پورہ، وہاب پورہ بڈگام ، سونہ پاہ ، پارس آباد پورہ ، وترونی بڈگام ، مغل امام باڑہ وری پورہ بالہامہ سرینگر، امام باڑہ حسن آباد سرینگر، سرپورہ اوڑ ینہ ، گنڈ نوگام، نوگام بالا،بونہ محلہ نوگام ، گگلو محلہ ذالپورہ ، بونہ محلہ اندرکوٹ سوناواری ،حاجی محلہ تلرزوہ سوناواری شامل ہے۔