یاترا دوبارہ شروع| تقریباً 6000 کا قافلہ پہنچ گیا چھڑی مبارک 13جولائی کو پہلگام لیجائے جائیگی

نیوز ڈیسک

سرینگر// ایک دن کیلئے معطل رہنے کے بعد، امرناتھ یاترا بدھ کو جموں و کشمیر میں موسمی حالات میں بہتری کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی۔جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے منگل کو امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا تھا۔اس دوران تقریباً 6000 یاتریوں کی تازہ کھیپ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت امرناتھ کے لیے روانہ ہوئی۔حکام نے بتایا کہ آٹھویںبیچ میں کل 5,982 یاتری دو الگ الگ قافلوں میں روانہ ہوئے۔

 

حکام کی جانب سے خراب موسم کی وجہ سے یاترا کو دن کے لیے معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کے بعد یاتری مقررہ وقت سے تقریباً چھ گھنٹے پیچھے روانہ ہوئے۔ 3,363 یاتری، جن میں 665 خواتین، 75 سادھو اور 17 بچے شامل ہیں، 131 گاڑیوں کے قافلے میں صبح 9.50 بجے کے قریب ننون-پہلگام بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔ ایک اور قافلہ تقریباً 10.30 بجے 2619 عقیدت مندوں کو لے کر 556 خواتین اور 49 سادھوؤں کو لے کر بالتل کیلئے 78 گاڑی میں روانہ ہوا۔اب تک، 75,000 سے زیادہ یاتریوں نے گھپامیں قدرتی طور پر بنائے گئے برف شیولنگم کے درشن کئے ہیں۔ادھر ،مہنت دپیندر گری نے کہا ہے کہ چھڑی مبارک کو 13 جولائی کو خصوصی دعا کے لیے پہلگام بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔رسومات ادا کرنے کے بعد چھڑی مبارک اسی دن یہاں دشنمی اکھاڑہ میں واپس آئے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ چھڑی مبارک کو 28 جولائی کو تاریخی شنکراچاریہ مندر اور 29 جولائی کو شریکا بھوانی مندر لے جایا جائے گا، اس سے پہلے کہ 31 جولائی کو یہاں شری امریشور مندر دشنامی اکھاڑہ میں چھری ستپن کی رسومات ادا کی جائیں گی۔2 اگست کو ‘ناگ-پنچمی’ کے موقع پر دشنامی اکھاڑہ میں چھڑی پوجن کرنے کے بعد، مہنت گیری ‘شراون-پورنیما’ کے دن مقدس گدی کو مقدس غار کے مزار پر لے جائیں گے جو 12 اگست کو آتا ہے۔7 اور 8 اگست کو پہلگام، 9 کو چندن و اڑی، 10 اگست کو شیش ناگ اور 11 اگست کو پنچترانی میں رات کا قیام ہوگا۔