ہیتی میں سیلاب | 42ہلاک

مونٹیویڈیو/یو این آئی/ہیتی میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 42 اور زخمیوں کی تعداد 85 ہو گئی ہے ۔شہری دفاع کے ہیتی کے ڈائریکٹوریٹ نے کہا ‘‘2 اور 3 جون کو 42 افراد ہلاک، 85 زخمی، 11 لاپتہ اور 13,633 مکانات خراب موسم کی وجہ سے زیر آب آگئے ۔’’سول ڈیفنس کی جانب سے پہلے دن کی ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی گئی تھی اور آٹھ افراد لاپتہ تھے ۔ہیتی میں ہفتے کی صبح تباہ کن طوفان کے دوران آرلین میں شدید بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔