ہوائی اڈوں کے ارد گردڈرونزکی موجودگی ۔2019سے ابتک کے19واقعات پیش:حکومت

نیوز ڈیسک

نئی دہلی//شہری ہوابازی کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے پیر کو کہا کہ 2019 سے اب تک ہندوستانی ہوائی اڈوں کے ارد گرد ڈرون یا نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ (یو ایف او) کے اڑان بھرنے کے 19واقعات ہوئے ہیں۔ ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے مطابق، 2019 میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے ارد گرد ڈرون یا یو ایف او کا پتہ لگانے والے کیسز کی تعداد 11 تھی۔انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا۔انہوں نے بتایا کہ 2020 میں ہندوستانی ہوائی اڈوں کے ارد گرد ڈرون یا فضا میں اڑان بھرنے والی نامعلوم چیزکا کوئی واقعہ پیش نہیںآیا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ 2021 اور 2022 میں بالترتیب چھ اور دو ایسے واقعات پیش آئے ۔”مذکورہ بالا معاملات میں سے، دو سرحدی ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سورت ہوائی اڈہ (گجرات) 2 فروری 2021 کو، اور جموں ہوائی اڈہ (جموں و کشمیر) 27 جون، 2021 کو اس طرح کے واقعات پیش آئے۔