ہنر کا حصول کا میابی کی ضمانت ہندوارہ کا طالب علم جاپان ایشاء یوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے منتخب

اشرف چراغ

کپوارہ//مچھی پورہ ہندوارہ علاقہ کا ایک طالب علم ان کشمیری خوش قسمت طلبہ میں شامل ہے جنہیں حال ہی میں جاپان ایشاء ایکسچینج پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ۔انہیں اس اعزاز سے ان کی بہترین ہنر مندی کے لئے حاصل ہوا۔طالب علم دانش احمد بٹ جو ایک مقامی ہائی سکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے کو قدرت نے بے شمار صلاحیتو ں سے نوازا ہے ۔

 

 

دانش نے 4سال قبل ایک پروجیکٹ کے تحت ایک ایسا گیس چولہ تیار کیا جس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ۔دانش کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ چولہ آگ یا کوئلہ پر کام کر سکتا ہے لیکن عنقریب یہ گیس چولہ سولر پر چلے گا اور اسی وجہ سے انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ جاپان ایشا یوتھ ایکسچینج کے لئے منتخب کیا گیا اور اس کی سر پرستی جاپان کے سائنس ڈیپارٹمنٹ نے کی ۔دانش کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ایک عزیز استاد عباس احمد کا اہم کر دار ہے اور گزشتہ سال اسکی رہنمائی میں قومی سطح پر انسپائز ایوارڈ کے تحت 60طلبہ میں جگہ بنا دی ۔دانش کی جاپان ایشا یوتھ ایکسچینج پروگرام میں جگہ بنانے کے حوالے سے ان کے آ بائی گائو ں مچھی پورہ میں ایک تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں ڈائٹ کپوارہ کے پرنسپل چمن لال شرمانے مہمان خصوصی تھے ۔چمن لال نے دانش کے اس کار نامہ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان اپنے ضلع اور اپنے علاقہ کا روشن کرنے میں اہم رو ل ادا کرتے ہیں ۔دانش کے ایک دوست نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا دوست اس اعزاز کے لئے منتخب ہوا لیکن ضرورت اس امر کی ہے عمومی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کو بھی رائج کیا جائے تاکہ طلبہ کا فنی تعلیم کی جانب رجحان پیدا ہو اور وہ ضرورت پڑنے پر ہنر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔