ہندو سماج کی سلامتی کے ذمہ دار کشتریا:بومئی

بنگلورو// کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو کہا کہ کشتریہ ہندو سماج کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں۔کرناٹک کشتریہ سنگھ کے زیر اہتمام کشتریہ سماج کے بڑے کنونشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہا، “کشتریہ سماج ہندو سماج کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہے۔ بھگوان رام، بھگوان کرشنا، شہنشاہ اشوک، رانا پرتاپ سنگھ اور شیواجی جیسے بہادر بادشاہوں اور شہنشاہوں نے ملک پر حکومت کی ہے۔انہوں نے کہا، “اسی طرح سوامی وویکانند بھی ایک کشتریہ تھے جنہوں نے دنیا کو دکھایا کہ یہ برادری علم کی تلوار چلانا بھی جانتی ہے۔”مسٹر بومئی نے کہا کہ حکومت کشتریہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کرنے اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے کمیونٹی کے مطالبات پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے انضمام کے دوران سیکڑوں کشتریہ بادشاہوں نے اپنے عہدوں سے دستبردار ہو کر ہندوستان کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، ایم پی پی سی موہن سمیت کشتریہ سماج کے کئی لیڈران بھی موجود تھے۔(یو این آئی)