ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہمارے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے:امت شاہ

 

دہلی//مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔جناب امیت شاہ نیاپنے ایک متواتر ٹویٹ میں کہا کہ’’ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہماری بیش بہا اور متنوع ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔ 2015 میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے 1905 میں آج ہی کے دن  شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پرمنانے کا  اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ “اس کا مقصد ملک کے باشندوں کو دیسی بنکروں کے ذریعہ بنائے گئے ہینڈ لوم مصنوعات کے استعمال کی ترغیب دینا بھی ہے۔