ہندوستان ایک زندہ جمہوریت،کوئی بھی اسے محسوس کرسکتا ہے:وائٹ ہاؤس

ایجنسیز

نئی دہلی//وائٹ ہاؤس نے پیر کو کہا کہ ہندوستان ایک زندہ( متحرک )جمہوریت ہے اور وہاں آنے والا کوئی بھی اسے خود محسوس کرسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بات بظاہر ہندوستان میں جمہوریت کی حالت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان ایک زندہ( متحرک )جمہوریت ہے۔

 

 

ہندوستان کا دورہ کرنے والا کوئی بھی اسے محسوس کرسکتا ہے۔ میں یقینی طور پر امید کرتا ہوں کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور حیثیت بحث کا حصہ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں کربی نے کہا کہ دیکھوہم کبھی نہیں ہچکچاتے۔ آپ دوستوں کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ کو دوستوں کے ساتھ ایسا کرنا چاہیے۔ آپ کبھی بھی ان خدشات کو ظاہر کرنے سے باز نہیں آتے جو دنیا میں کہیں بھی اٹھ رہے ہوں۔ تاہم یہ (ریاستی)دورہ تعلقات کو گہرا کرنے، شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دوستی کو آگے لے جانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔کربی نے کہا کہ ہندوستان کئی سطحوں پر امریکہ کا اہم شراکت دار ہے۔