ہندوستانی ریلوے کا آپریشنل نظام 5جی پر مبنی ہوگا

نئی دہلی// ہندوستانی ریلوے دنیا کا ایسا پہلا ریلوے بننے جا رہا ہے جس کا ٹرین کنٹرول سسٹم اور حفاظتی آرمر جدید 5 ن جی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے نے اس سال اپنے مسافروں کے ریزرویشن سسٹم کی صلاحیت کو دس گنا بڑھانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے ۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں وزارت ریلوے میں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس میں عام بجٹ میں ریلوے کے لیے مختص اور نئے مالی سال کے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ریلوے کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کے بجٹ میں ریلوے کے لئے ریکارڈ فنڈ مختص کیا ہے جس کے گرانٹس کے تفصیلی مطالبات آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہیں گزستہ آٹھ برسوں میں ریلوے میں بڑے پیمانے پر از سر نو تعمیر کی گئی ہے ۔ اس بار ریکارڈ فنڈ مختص کرنے کے بعد ریلوے کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں کافی تیزی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر ویشنو نے بتایا کہ فی الحال دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی ریلوے 5G ٹیکنالوجی پر نہیں آیا ہے ۔ کچھ ترقی یافتہ ممالک نے 4G ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ لیکن وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم 5G ٹیکنالوجی پر ٹرین کنٹرول سسٹم اور سگنلنگ سسٹم لانے جا رہے ہیں۔ اسی طرح 5G نظام حادثات پاک انتظامات کی بنیاد پر بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ بجٹ میں ریلوے کی ترقی کے سات نکات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر اشونی نے کہا کہ اس سال مسافروں کے ریزرویشن سسٹم کو جامع طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ سرور کی صلاحیت میں دس گنا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت 25000 ٹکٹ فی منٹ اور 4 لاکھ انکوائری کی بکنگ کی گنجائش ہے ۔ لیکن اس سال ستمبر تک ٹکٹ بکنگ کی گنجائش 2 لاکھ 25 ہزار فی منٹ اور انکوائری کی گنجائش 40 لاکھ فی منٹ ہو جائے گی۔