ہندوارہ میں تیندونے 5سالہ بچے کو چھیر پھاڑ ڈالا

 

کپوارہ/اشرف چراغ / راجپورہ راجواڑ ہندوارہ میں تیندوے نے ایک کمسن کو چیر پھاڑ کر ڈالا ۔ بدھ کی شام دیر گئے تیندوا بستی میں داخل ہو ا اور 5سالہ ظہیر آزاد ،جو اپنے مکان کے صحن میں تھا، پر حملہ کر کے اس کی چیر پھا ڑ کی اور اسے گھسیٹ کر لے گیا۔مقامی لوگو ں نے تیندوے کا تعاقب کیا اور ظہیر کو اس کے چنگل سے آزاد کیا ۔ خون میں لت پت کمسن کو اگرچہ مقامی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔