ہندوارہ اور حاجن میں دلدوز حادثے | 8سالہ کمسن اور نوجوان غرقآب،7سالہ بچے کو کچلا گیا

File Photo

اشرف چراغ +ارشاد احمد
کپوارہ+گاندربل// ہندوارہ کے مضافاتی علاقہ بھون واٹر راجواڑ میں ایک نوجوان نہانے کے دوان غرقآب ہو گیا ۔ سخت گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے 17سالہ نوجوان الطاف احمد ٹنچی ولد محمد شفیع ٹنچی نزدیکی تالاب میں نہانے گیا، جہا ں میں غرقآب ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے الطاف کو بچانے کی کوشش کی لیکن ایک گھنٹہ تک جاری کارروائی کے باوجود بھی الطاف کاکوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ادھرحاجن سوناواری کے گنڈجہانگیر میں نہانے کے دوران8 سالہ بچہ ڈوب گیا۔8 سالہ لڑکا سعد فاروق ولد فاروق احمد پنڈت اس وقت ڈوب گیا جب وہ گنڈجہانگیر نرسری کے کمپارٹمنٹ نمبر 9 میں بہنے والے نالے میں دیگر ہم عمر لڑکوں کے ساتھ گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے نہا رہا تھا۔بعد میں اسے بیہوشی کی حالت میں نالے سے نکالا گیا لیکن پبلک ہیلتھ سنٹر حاجن سوناواری میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔کمسن کی نعش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ادھرشمالی کشمیر کے زچلڈارہ ہندوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے ایک 7سالہ بچے کو کچل ڈالا ۔ ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کی دوپہر تیز رفتار سومو گاڑی زیر نمبر JK09/2591 نے راہ چلتے کمسن لڑکے کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ اسکی شناخت عرفان احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن زچلڈار ہ کے بطور ہوئی ۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتارکرکے گا ڑی ضبط کی ۔