ہر گھر نل سے جل کا نفاذ ضلع سرینگر ملک میں سرفہرست

نیوز ڈیسک

 

سری نگر//مرکزی کے فلیگ شپ پروگرام کے نفاذ میں ایک اہم پہچان کے طور پر، ضلع سری نگر کو جل جیون سرویکشن(JJS-2023) کے تحت ملک بھر کے 135 ہر گھر جل سرٹیفائیڈ گاؤں میں سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ضلع سری نگر نے JJS-2023 کے طے شدہ پیرامیٹروں اور اشارے کے تحت 100 فیصد نمبر حاصل کرکے اور ضلع کے 29 دیہات میں 10407 گھرانوں کے ہدف کے سلسلے میں 10407 FHTCs کو مکمل کرکے JJM کے نفاذ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔جل جیون سروکھشن (JJS 2022) ایک تشخیصی طریقہ کار ہے جسے مرکزی حکومت کی جل شکتی وزارت نے 02 اکتوبر 2022 کو متعارف کرایا تھا تاکہ جل جیون مشن کے نفاذ میں کارکردگی کی بنیاد پر اضلاع اورریاستوں کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر قومی سطح پر ان کی درجہ بندی کی جا سکے۔

 

 

اس مقابلے کے تحت ضلع سری نگر نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہر گھر جل سرٹیفیکیشن، لیبز اور ایف ٹی کے کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ، ایف ٹی کے کے استعمال کے لیے خواتین کی تربیت، او اینڈ ایم اسٹاف کے لیے ہنر مندی کی تربیت وغیرہ میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران کچھ قابل ذکر کام کیا ہے اور وہ اس میں کامیاب رہے ہیں۔ کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ یہ ضلع سری نگر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے جو ٹیم کی اجتماعی کوششوں سے حاصل ہوا ہے۔ڈی سی نے جے جے ایم کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ جے جے ایس میں اعلیٰ مقام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں۔