ہر گھر ترنگامہم میںمحکمہ ڈاک پیش پیش ۔10دنوں میں 1 کروڑ پرچم فروخت

نئی دہلی //محکمہ ڈاک نے اپنے 1.5 لاکھ ڈاک خانوں کے ہمہ گیر نیٹ ورک کے ذریعے ‘‘ہر گھر ترنگا’’ پروگرام کو ملک کے ہر شہری تک پہنچایا ہے۔ 10 دنوں کے مختصر عرصے میں بھارتی ڈاک نے 1 کروڑ سے زیادہ قومی پرچم، ڈاکخانوں کے ساتھ ساتھ آن لائن طریقے سے شہریوں کو فروخت کیے ہیں۔ ان جھنڈوں کو محکمہ ڈاک نے 25 روپے کی انتہائی کم قیمت پر فروخت کیا ہے۔ قومی پرچم کی آن لائن فروخت کے لیے محکمہ ڈاک نے ملک بھر میں کسی بھی پتے پر مفت میں گھر تک ڈیلیوری فراہم کی ہے۔ شہریوں نے ای پوسٹ آفس کی سہولت کے ذریعے 1.75 لاکھ سے زیادہ جھنڈے آن لائن خریدے ہیں۔ ملک بھر میں 4.2 لاکھ ڈاک ملازمین نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں، سرحدی علاقوں، بائیں بازو کی انتہاپسندی والے اضلاع اور پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں ‘‘ہر گھر ترنگا’’ کے پیغام کو پھیلایا ہے۔