ہاکی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کو پہلی جیت ملی،ویلز نے فرانس کو شوٹ آؤٹ میں شکست دی

رورکیلا// جنوبی افریقہ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں 9ویں سے 16ویں مقام کے لیے کھیلے گئے میچ میں جمعرات کو ملائیشیا کو 6-3 سے شکست دی۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بریڈلے شیروڈ نے (8ویں، 56ویں منٹ) میں دو گول کیے جبکہ گائے مورگن (16ویں)، بلے انٹولی (25ویں)، کینن ہورن (42ویں) اور مصطفیٰ قاسم (43ویں) نے ایک ایک گول کیا۔ ملائیشیا کی جانب سے رضی رحیم (34ویں، 44ویں منٹ) نے دو اور فرحان اشعری (56ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔جنوبی افریقہ اب 28 جنوری کو 9ویں سے 12 ویں مقام کے لئے ہونے والے مقابلہ میں حصہ لے گا، جبکہ ملائیشیا 13 ویں سے 16 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔جنوبی افریقہ پہلی سیٹی سے ہی بہتر ٹیم لگ رہی تھی۔ اس نے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا، حالانکہ بریڈلی نے آٹھویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اسکور کا آغاز کیا۔پہلے کوارٹر میں صرف ایک بریک تھرو کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسرے کوارٹر میں کئی مواقع پیدا کیے ۔ مورگن نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا جبکہ بلے نے 20ویں منٹ میں دو کارنر کھونے کے بعد 25ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ملائیشیا تیسرے کوارٹر میں تین گول سے پچھڑنے کے بعد واپسی کی، حالانکہ جنوبی افریقہ نے اپنے حملے کو رکنے نہیں دیا۔رضی رحیم نے ہاف ٹائم کے چار منٹ بعد ملائیشیا کی جانب سے پنالٹی پر گول کیا جبکہ کینن اور قاسم نے 42ویں اور 43ویں منٹ میں گول کر کے جنوبی افریقہ کی برتری کم نہیں ہونے دی۔ تاہم تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل ہی ملائیشیا کو پنالٹی اسٹروک کی صورت میں ایک زندگی ملی جسے رحیم نے کامیابی سے گول میں تبدیل کیا۔