ہائی الرٹ کے بیچ راجوری کا دورہ شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

سمیت بھارگو

راجوری//آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے، آرمی کمانڈر، جنرل آفیسر آف کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتے کے روز راجوری کا دورہ کیا اور اسپیڈس ڈویژن اور رومیو فورس کے فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ اپیندر دویدی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا۔آرمی نے مزید کہا کہ کمانڈر نے اعلی ترین تیاریوں کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کو سراہا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آرمی کمانڈر نے گزشتہ دو مہینوں میں راجوری اور پونچھ علاقوں کے نصف درجن سے زیادہ دورے ، خاص طور پر بھاٹا دھریاں میں دہشت گردانہ حملے اور کیسری ہل پر انکانٹر کے بعد کئے ہیں۔دہشت گردی سے متعلق ان واقعات کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع ہائی الرٹ کے تحت ہیں، فوج کے ساتھ مل کر پیر پنجال کے علاقے میں سرگرم ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ‘آپریشن ٹینیٹرا’ نامی آپریشن جاری ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے ڈائرکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے 28 اپریل کو بتایا کہ اس علاقے میں تقریباً 12ملی ٹینٹ سرگرم ہیں جو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں جس میں بھاٹا دھریاں گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشت گردی کے ماڈیول کے ساتھ ایک دہائیوں پرانے او جی ڈبلیو کے ذریعے چلائے گئے گورسائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس میں گرفتار اور اہم لیڈز موصول ہوئی ہیں۔