ہائرسکینڈری سیڑھی خواجہ میں کبڈی میچوں کا انعقاد

حسین محتشم
پونچھ//ضلع پولیس کی جانب سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے پولیس تھانہ منڈی کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سیڑھی خواجہ میں ضلعی سطح کے کبڈی میچز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پی آر آئی اور مقامی نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت۔فائنل میچ کے بعد فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی پیش کی گئی اور پولیس کی جانب سے مہمانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پی آر آئی اور مقامی لوگوں نے پونچھ پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے پولیس کے عوام سے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا ایس ایچ او منڈی مختار علی نے تاریخ میں پہلی بار سیڑھی خواجہ میں میچوں کے انعقاد کیاجس کے لئے بالخصوص ایس ایچ او منڈی مختار علی اور ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سیڑھی خواجہ تھیجب کہ مہمان اعزازی سابق سرپنچ محمد دین ملک تھے۔اس موقعہ پر سرپنچ سیڑھی چوہانہ اے محمد اکبر ملک ZEPO سرنکوٹ کلونت سنگھ، آفیشل فزیکل ٹیچرز وسیم اکرم، محمد شبیر، مختار احمد، منظور لون، سجاد ، منظور بجا اور پرویز احمد تھے۔ میچ پرویز ملک آفریدی کی مجموعی تکنیکی نگرانی چلے گئے۔