گیس خارج ہونے کے باعث غیر مقامی دم گھٹنے سے لقمۂ اجل

سوپور/غلام محمد/ سوپور قصبے میں منگل کو گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک غیر مقامی مزدور کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ غیر مقامی کی اس وقت موت واقع ہو گئی جب اس کے ساتھی فروٹ منڈی سوپور میں ایک ٹرک میں سو رہے تھے کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو گئے۔مہلوک کی شناخت راکیش کمار کے طور پر کی گئی ہے اور ایک اور شخص جسے ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا ، کی شناخت انوش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ “وہ پنجاب کے علاقے گورداس پور کے رہائشی تھے۔”