گونڈی ۔بریڑی رابطہ سڑک دوروز سے بند مقامی لوگوں نے محکمہ کیخلاف غم و غصہ کا اظہار کیا

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی گونڈی بریڑی رابطہ سڑک گزشتہ دو دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے تاہم اس کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مذکورہ رابطہ سڑک آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی بحالی کیلئے دھیا ن ہی نہیں دیا جارہا ہے جبکہ سڑک کے بند ہو نے کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام متاثر ہو رہی ہے ۔مکینوں نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد مذکورہ رابطہ سڑک سے پتھر ہٹا کر اس کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو پیدل سفر نہ کرنا پڑے ۔