گول میں شدید بارشیں ، پہاڑوں پر برف باری | سڑکوں میں نکاسی آب برائے نام، عوام پریشان

زاہد بشیر
گول//گزشتہ دوروز سے گول کے ملحقہ جات میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں وہیں پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ قریباً بیس دن کے خشک موسم کے بعد جہاں گرمی پروان چڑھنے لگی تھی میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جس کے چلتے دو روز سے گول بازار میں رونق بھی معدوم پڑ گئی ہے ۔لگا تار شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی صورتحال بنی ہوئی ہے وہیں ساتھ ساتھ سڑکوں پر آبِ نکاس نہ کے برابر کے جس وجہ سے سارا پانی سڑکوںپر سے گزر رہا ہے ۔ گول بازار سے گرلز ہائی سکو ل تک قریباً تین سو میٹر لمبی سڑک کی حالت نہایت ہی ابتر بنی ہوئی ہے بازار و ملحقہ جات کا سارا بارش کا پانی سڑک پر آ جاتا ہے ۔ڈکسر میں پسی گر آنے کے ساتھ ہی متبادل راستہ بھی یہی ہے لیکن اس کے با وجود اس کی حالت بہت ہی خراب ہے ۔ آج کل بارشوں کی وجہ سے تمام پانی اسی سڑک پر آ جاتا ہے اور وہ لوہار محلہ بستی میں جانے والی پکڈنڈی سے گزرتا ہے جہاں سے لوگوں کو چلنا محال بن گیا ہے ۔ وہیں گول کی مختلف سڑکوں کی نالیوں کی بھی یہی حالت ہے جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔