گول دگن ٹاپ میں ٹیمپو سے گر کرنوجوان کی موت

گول//گول دگن ٹاپ کے مقام پر نوجوان ٹیمپوسے گرکرلقمہ اجل بنا۔بتایاجاتاہے کہ گول سے مہورکی جانب ٹیمپوجارہاتھاکہ صبح نو بجے کے قریب گول دگن ٹاپ کے مقام پرںشارت احمدولدنزیراحمدساکنہ ڈمی مہوراچانک ٹیمپوسے گرگیا۔اگرچہ فوری طورپراسے گول ہسپتال وہاں سے رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نالاکر دم توڑبیٹھا۔گول پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔