گلاس دجی کرکٹ ٹورنامنٹ | کونشی سپر اسٹارز فاتح کے طور پر ابھرا

اشرف چراغ
کپوارہ // 24 نومبر سے 30 نومبر 2022 تک مقامی حکام کے تعاون کے ساتھ فوج کے ذریعہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ فائنل منیگاہ ‘سی’ گاؤں سے ٹانڈہ سپر اسٹارز اور منیگاہ ‘بی’ گاؤں سے کونشی سپر اسٹارزکے درمیان کھیلا گیا۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک قریبی مقابلہ تھا لیکن کونشی سپر اسٹارز ٹورنامنٹ کے فاتح کے طور پر ابھرا اور سال 2022 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فوج نے تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ ٹیموں کومبارکباد دی۔