گجرات میں 478کروڑ کے منشیات ضبط

نئی دہلی//یو این آئی// گجرات میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے وروڈرا میں 478کروڑ روپے رقم کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے انتخاب کے لئے پیسہ اور منشیات کے اثر سے آزاد رکھنے کے لئے کی گئی مسلسل کڑی چوکسی کا نتیجہ بتایا ہے ۔کمیشن کی بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق گزشتہ انتخاب کے مقابلے اس بار ضبطی کے معاملوں میں 28گنا اضافہ ہوا ہے اس بار 29نومبر تک گجرات میں 27.7کروڑ روپے نقد،14.88کروڑ روپے کی کل تخمینی رقم کی کل4.12لاکھ لیٹر شراب، 15.79کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں، 171.24کروڑ روپے کو مفت بانٹنے کا سامان اور وڑودرا کی ضبط کے تحت 61.96کروڑ روپے کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی انتخاب کے درمیان مختلف ایجنسیوں کے ذریعے سے اس کی ٹھوس اسکیم، تفصیلی جائزہ اور انتخابی خرچہ کی نگرانی کے اس بار بہت اچھے نتیجے آئے ہیں اور انتخاب سے پہلے ریکا ڈرقم،منشیات اور دوسری چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔