گجرات میں ساڑھے پانچ لاکھ کسانوں نے قدرتی کھیتی کو اپنایا :اچاریہ دیوورت

 یو این آئی

گاندھی نگر// گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے منگل کو کہا کہ مئی 2023تک پانچ لاکھ 37ہزار کسانوں نے قدرتی کھیتی کا طریقہ اپنا لیا ہے ۔قدرتی کھیتی کے لیے مسلسل کوشاں رہنے والے دیوورت نے راج بھون میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں محکمہ زراعت اور’آتما‘کے افسران کے ساتھ گجرات میں قدرتی کھیتی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے پاس جا رہی ہے ۔

 

 

ان کے گھر جا کر قدرتی کاشتکاری کے طریقے متعارف کروائیں، تربیت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کسان اس خریف سیزن میں قدرتی کھیتی کو اپنائیں اور مل کر گجرات کو زہر سے پاک بنانے کے لیے انقلاب برپا کریں۔اس جائزہ میٹنگ میں گورنر نے کہا کہ قدرتی کھیتی کے لیے دیسی گائے ضروری ہے ۔ اس کے لیے چار پانچ کسان مل کر دیسی گائے پالتے ہیں۔ اگر ریاست کے پنجرا پولے اور گوشالوں نے بھی اچھی کوالٹی کے جیواامرت اور گھنجیوامرت کو مناسب مقدار میں تیار کرکے کسانوں کو دستیاب کرایا تو یہ بہت مددگار ثابت ہوگا۔