کی ٹکر سے کنزرمیں سکوٹی سوار لقمہ اجلJCB صورہ’ ہٹ اینڈرن ‘معاملہ میں زخمی شہری ہلاک

 مشتاق الحسن+ارشاد احمد

ٹنگمرگ+سرینگر//کنزرمیں پیرشام کو ایک سکوٹی سوار اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب مخالف سمت سے آرہے ایک جے سی بی نے اُسے ٹکرماردی۔ چچی لورہ کنزر میں سکوٹی زیر نمبر Jk05K-1642پر سوار 18سالہ نوجوان جاوید احمد گوجری ولد محمد شعبان گوجری ساکنہ ہردہ ابوارہ کنزر دھوبی ون سے گھر جارہا تھا کہ اس دوران مخالف سمت سے آرہے جے سی بی نے اُسے ٹکر ماردی جسے سکوٹی سوار شدید طور زخمی ہوگیا۔ اگرچہ اسے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر کنزر منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ کنزر پولیس نے کیس درج کرکے حادثے کی جانچ شروع کردی ۔ادھر پانچ روزقبل اپرصورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والاعمررسیدہ شہری سکمزمیں زیرعلاج رہنے کے بعدپیر کو فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 22 ستمبر کوعمر رسیدہ شہری جس کی شناخت محمد سعید گنائی ولد غلام محمد ساکنہ اپر صورہ کے طور ہوئی تھی،گھر سے نماز عشا ادا کرنے کے لئے مسجد جارہا تھا کہ 7 بجکر 48 منٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اُسے شدید ٹکر ماردی اور موقع سے فرار ہوا۔ مقامی لوگوں نے زخمی شہری کو میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ پہنچایا جہاں پانچ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 89/2022 درج کرکے مفرورموٹرسائیکل سوار کی تلاش شروع کردی۔