کیڑے مار ادویات | جی ایس ٹی کو پانچ فیصد تک کم کرنے کا مطالبہ

 

نئی دہلی/فصلوں کے تحفظ سے متعلق فکی کی کمیٹی اور زرعی کیمیکل کمپنی دھنوکا گروپ کے چیئرمین آر جی اگروال نے فصل کی پیداوار میں اضافہ کرکے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے کیڑے مار ادویات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کی شرح کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر اگروال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڑے مار ادویات پر اس وقت جی ایس ٹی 18 فیصد ہے ، جسے گھٹا کر پانچ فیصد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھادوں پر پانچ فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی وصول کرتی ہے اور یہی شرح کیڑے مار ادویات کے لیے ہونی چاہیے ۔انہوں نے پی ایل آئی اسکیم میں کیڑے مار ادویات کی پیداوار کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔