کیرن سیکٹر میں حد متارکہ پر گولیو ں کا تبادلہ| کپوارہ کے2افراد ہلاک راجوری میں سلسلہ وار دھماکوں میں ملوث 2افراد گرفتار

اشرف چراغ +سمت بھارگو

کپوارہ+راجوری//شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں گولیو ں کے تبادلہ میں دو افراد مارے گئے جن کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ دونو ں افراد اسلحہ اور منشیات حاصل کرنے کے لئے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق منگل کے روز کیرن سیکٹر میں انڈیا گیٹ کے قریب فوج کی گشتی پارٹی کو کچھ مشتبہ نقل وحمل دیکھنے کو ملی جس کے بعد فوج نے انہیں للکارا تاہم دوسری طرف سے فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد فوج نے بھی جوابی کاروائی شروع کی اور جب فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تو فوج نے خاردار تار کے ایک طرف دو افراد کو مردہ پایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمدکی گئی۔

 

جن میں4اے کے 47رائفلیں ،8میگزین اور منشیات کے دو پاکٹ شامل ہیں۔ جبکہ خاردار تار کے ووسری جانب سے 2مزید اے کے 47رائفلیں ،میگزین اور 4دستی بم بر آمد کئے گئے ۔مارے گئے افراد کی شناخت عبدالمجید چیچی ساکن چوکی بل کرالہ پورہ اور شمس الدین بیگ ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کے بطور ہوئی اور پولیس کے مطابق دونو ں افراد اسلحہ اور منشیات حاصل کرنے کے لئے جارہے تھے تاکہ ملی ٹنٹ دراندازی ہونے میں کامیاب ہوسکیں ۔تلاشی کاروائی کے دوران اے کے 47اور56رائفلیں ،5اے کے رائفل شاٹ گن ،ایک میگزین، 128راونڈ گولیا ں،177راونڈ گرینیڈ سکو شامل ہیں ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تفتیش شروع کی ۔ادھر راجوری ضلع میں حالیہ سلسلہ وار دھماکوں کے پیچھے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کا ہاتھ تھا، پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس کے دواعانت کاروں کی گرفتاری سے اس معاملے کو حل کر لیا گیا ہے۔ جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے انکشاف پر دھماکہ خیز مواد کا ایک بہت بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا جس میں پانچ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) بھی شامل ہیں۔راجوری کے کوٹرنکہ قصبے میں 26مارچ کو اور 19 اپریل کو دھماکوں سے دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

۔24 اپریل کو راجوری کے شاہ پور بڈھل علاقے میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں دو اور افراد زخمی ہوئے۔ راجوری پولیس اور 60 آر آر (14سیکٹر) کی مشترکہ ٹیموں نے لارکوٹی، ترگین، جگلانو اور دراج علاقوں میں مختلف مقامات پر متعدد چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور دو مشتبہ افراد محمد شبیر اور محمد صادق کو بدھل گاؤں سے گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین ملزمان طالب شاہ ساکن دراج بدھل، شبیر اور صادق دھماکوں کے ان واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ہتھیار، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد حاصل کیا اور بعد میں ان آئی ای ڈیز کو دھماکوں کے لیے استعمال کیا۔شاہ کی تلاش جاری ہے۔