کپوارہ میں بارش سے سیلابی پانی کے ریلے بڑے پیمانے پر زرعی اراضی پر دھان کی فصل تباہ

کپوارہ/اشرف چراغ /وادی لولاب میں موسلا دھار شبانہ بارشو ں کے نتیجے میں کھیت کھلیانو ں میں تباہی مچ گئی جبکہ کئی ایک مقامات پر بارشو ں کا پانی مکانو ں میں داخل ہو گیا ۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زبردست بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے بعد میں سیلابی صورتحال اختیار کی ۔رات بھر موسلا دھار بارشو ں کی وجہ سے چنڈی گام اور لال پورہ علاقوں کے دیہات میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی۔ تیز بارشو ں کی وجہ سے چھوٹے بڑے نالوں میں سیلابی ریلے آئے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ رات کے دوران علاقہ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالو ں کے پانی میں زبردست اضافہ ہو گیا جس نے بعد میں سیلابی صورتحال اختیار کی ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ لولاب اعجاز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رات کے دوران موسلا دھار بارشوں کاپانی چنڈی گام اور لال پورہ علاقوںمیں زرعی اراضی میں گھس آیاجس کی وجہ سے دھان کی فصل اور سبزیو ں کو نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ تباہی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے اور محکمہ مال کی کئی ٹیمیںنقصان کا تخمینہ لگا رہی ہیں ۔