کپوارہ میں اے ٹی ایم اور ٹی پی اننت ناگ میں سی آر ایم جے کے بنک نے افتتاح کیا

سرینگر//کشمیر میں لوگوں کو بنیادی بینکنگ خدمات فراہم کرتے ہوئے جے کے بینک نے کپوارہ میں آرمی گیریزن پائر پورہ میں ایک اے ٹی ایم اور اننت ناگ میں ایک کیش ری سائیکلر مشین (سی آر ایم) کا آغاز کیا ہے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کپوارہ میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر نے کلسٹر ہیڈ کپوارہ شاداب محبوب، لیفٹیننٹ کرنل سدھیر دھنکھر کے علاوہ بینک کے دیگر افسران کی موجودگی میں مشین کا افتتاح کیا۔ گیریزن میں اے ٹی ایم لگانے پر بینک کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم فوجیوں اور مقامی لوگوں کو برانچ میں جسمانی طور پر جانے کے بغیر آسانی سے پیسے نکالنے میں مدد کرے گا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے پیر کو ٹی پی اننت ناگ میں بینک کے زونل ہیڈ اننت ناگ تصدق احمد ڈار، کلسٹر ہیڈ شائستہ منظور کی موجودگی میں لوگوں اور بینک کے عہدیداروں کے ایک اجتماع کے درمیان CRM کا افتتاح کیا۔