کپوارہ، رفیع آباد اور سرینگر میں4حادثات، 4لقمہ اجل

 اشرف چراغ

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں دو الگ الگ حادثات میں ایک کمسن بچی سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔اس دوران رفیع آباد میں موٹر سائیکل سوار اور نوگام سرینگر میں بانہال کے شہری گاڑی سے ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوئے۔شاٹھ مقام درگمولہ کراسنگ کے نزدیک ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK09B/6614 نے ایک راہگیر 55سالہ علی محمد بٹ ولد خضر محمد بٹ ساکن ویلگام رامحال کو ٹکر مار ی جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ انہیں سب ضلع اسپتال کپوارہ میں دا خل کیا گیاتاہم وہ بعد میں دم تو ڑ بیٹھا۔

 

 

اس دوران زانگلی کپوارہ میں ایک کمسن بچی دیباجان دختر غلام نبی خان ساکن کاشیراہ زانگلی ایک گرے کھڈ میں گر گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی ۔کمسن بچی کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال میں دا خل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ادھر ترگہ پورہ رفیع آباد علاقے میں منگل کی شام ایک سڑک حادثے میں سوپور کا ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ترگہ پورہ ہدی پورہ کے قریب ٹرک زیر نمبر JK05G-3682 نے موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK05L-1439 کو ٹکر مار ی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ شہزاد احمد وار ولد محمد مقبول وار ساکن وارپورہ سوپور کو شدید چوٹیں آئیں۔انہیں بارہمولہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ادھرسرینگر کے نوگام علاقے میں منگل کے روز پیش آئے سڑک حادثے میں بانہال سے تعلق رکھنے والے شہری کی موت واقع ہوئی۔ نوگام ریلوے کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے راہگیر ایوب نائیک ساکن بانہال کو ٹک مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں چل بسا۔