کٹھوعہ میں سڑک حادثات،تین افراد ہلاک

نیوز ڈیسک

جموں// جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس نے بدھ کو بتایاکہ ہری کشور (50) اور اس کی بیوی مادھوری (45) جو بہار کے حامد پور کے رہنے والے ہیں، کی موت ہوگئی جبکہ کشور کی بہن ببیتا (25) اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب منگل کی رات جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کے قریب ان کی اسکوٹی کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔یہ تینوں کٹھوعہ کی سی ٹی ایم کالونی میں اپنے کرائے کے مکان کی طرف جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔اہلکار نے بتایا کہ زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایک اور حادثے میں کٹھوعہ کا رہائشی منگل کی رات برنوتی کے مقام پر ایک نامعلوم گاڑی نے اس کی سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔