کوکرناگ میں ریچھ کا حملہ بزرگ شہری کی چیر پھاڑ

عارف بلوچ

 

اننت ناگ //اننت ناگ کے اہلن گڈول کوکر ناگ جنگلاتی علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 65 سالہ شخص پر ریچھ نے حملہ کیا جس میں ان کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ65 سالہ محمد اکبر چوہان ولد محمد حسین چوہان   26اور 27 جون کی درمیانی شب گھر آرہا تھا، لیکن اس دوران ریچھ نے اس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوا۔ صبح تک اسکے گھر والوں کو اسکی ہلاکت کی اطلاع نہیں تھی۔ پیر کی صبح محمد اکبر کی چیر پھاڑ کی گئی لاش جنگل سے بر آمد کی گئی۔