کوٹرنکہ ۔شاہپور رابطہ سڑک خستہ حال

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے بدھل علاقہ میں متعدد رابطہ سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔بدھل کی پنچایت شاہپور کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کوٹرنکہ سے شاہپور جانے والی رابطہ سڑک کا شروع کا حصہ انتہائی خراب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت اور اس کو ٹھیک کرنے کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے بھی رجوع کیا لیکن ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کی دیگر سڑکوں کیساتھ ساتھ مذکورہ رابطہ سڑک کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے تاکہ عام لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔