ضلع کولگام میں گزشتہ رات ہوئے تصادم کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں نے اہلِ خانہ اور پولیس کی اپیل پر ہتھیار ڈال دیے اور خود سپردگی کر دی۔ اسی دوران نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے اُنہیں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔