کورونا کیسز میں کمی،273کا اضافہ،2فوت جموں میں 34،کشمیر میں239 متاثر

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات 3دنوں تک تھمنے کے بعد سوموار کو وائرس سے مزید 2افراد کی جان گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4779تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 8ہزار 52ٹیسٹ کئے گئے جن میں273افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعدا بڑھ کر 4لاکھ 74ہزار 55ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 273افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں34جبکہ کشمیر میں 239افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 239افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 239متاثرین میں سرینگر میں60جبکہ بارہمولہ میں سب سے زیادہ 96، بڈگام میں 29، پلوامہ میں9، کپوارہ میں 16، اننت ناگ میں 23، بانڈی پورہ میں5، کولگام میں 1جبکہ گاندر بل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 965ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں تین دنوں کے بعد ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔

 

مرنے والے کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2432ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںکے 4اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی شامل ہیںجبکہ دیگر 6اضلاع میں 34افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 34افراد میں ضلع جموں میں11، ادھمپور میں3، راجوری میں3، کٹھوعہ میں2، سانبہ میں 1، رام بن میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 90ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں7دنوں کے بعد ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے کا تعلق سانبہ سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2347ہوگئی ہے۔

14,917کوویڈ کیسز
مزید 32اموات درج
نئی دہلی//ایک دن میں 14,917 نئے کورونا وائرس کیسز کے ساتھ، ہندوستان میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,42,68,381 ہو گئی ہے، جب کہ ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,17,508 ہو گئے ہیں۔ 32 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,27,069 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 208.25 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔