کورونا کیسزرفتارجاری،637 مثبت، ایک ہلاکت جموں میں 112،کشمیر میں 525متاثر

پرویز احمد

سرینگر //کشمیر میں 5دنوں کے بعد ایک اور متاثرہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4777ہوگئی ہے۔ اس دوران گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے11ہزار 719ٹیسٹ کئے گئے جن میں 637افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 72ہزار 11ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 637افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 112جبکہ کشمیر میں 525افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں ۔

 

کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 525افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 525متاثرین میں سرینگر میں 174، بارہمولہ میں سب سے زیادہ 178، بڈگام میں 58، پلوامہ میں 22، کپوارہ میں28، اننت ناگ میں16، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں6، کولگام میں32 جبکہ شوپیان میں 2افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 137ہوگئی ہے۔ وادی میں 5دنوں کے بعد ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2431ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے کورونا وائرس سے 112افراد متاثر ہوئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 112افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 65، ادھمپور میں 3، راجوری میں5، ڈوڈہ میں11، کٹھوعہ میں3، سانبہ میں 4، کشتواڑ میں13، پونچھ میں 2،، رام بن میں 6 جبکہ ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346نی ہوئی ہے۔

 

لداخ12تازہ کیس
لیہہ//جمعرات کو لداخ میں کورونا وائرس کے 12تازہ معاملات کا پتہ چلا اور اس طرح خطے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 29038ہ وگئی۔تمام نئے معاملات لیہہ ضلع میں رپورٹ ہوئے۔لیہہ میں فعال معاملات کی تعداد اب112ہوگئی ہے جبکہ کرگل میں اس وقت8 کورونا مریض ہیں۔حکام کے مطابق 11مریضوں کواسپتال سے ٹھیک ہونے کے بعد رخصت کیاگیا۔

ہندوستان میں 16,299 نئے کیسز
مزید 53 اموات
نئی دہلی// ہندوستان میں 16,299 نئے کورونا وائرس کے انفیکشن درج ہوئے جس کے ساتھ کیسوں کی کل تعداد 4,42,06,996 ہوگئی جب کہ فعال کیسوں کی تعداد گھٹ کر 1,25,076 ہوگئی۔53 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,879 تک پہنچ گئی جس میں کیرالہ میں چار اموات بھی شامل ہیں۔