کورونا وائرس وادی میں 11متاثر

 پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے11فراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 600ہوگئی ہے ۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 161 ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785 بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11افراد متاثر ہوئے ہیں جن میںکا تعلق کشمیر صوبے سے ہے جبکہ جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے کے 5اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ 5اضلاع میں11افراد کی ررپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے11افراد میں سرینگر میں3،بڈگام میں 4، بانڈی پورہ میں ایک ، کلگام میں 2اورہلوامہ میں۱ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 497ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 208ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار۱103بنی ہوئی ہے۔اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 161ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔