کنگن میں خاتون پاور کنال ڈیم میں ڈوب گئی

غلام نبی رینہ

کنگن// گاندربل ضلع کے گنہ ون کنگن گائوں میں ایک خاتون پاور کنال ڈیم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا۔40سالہ رحتی بیگم زوجہ عبدالسلام چوپان گھر سے باہر نکلی اور پاور کنال ڈیم کے کنارے اسکا پیر پھسل گیا اور وہ ڈیم میں ڈوب گئی۔ بعد میں اسکی لاش نکالی گئی اور سب ضلع ہسپتال کنگن میں قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئی۔