کمرشل ایل پی جی سلنڈر قیمتوں میں 36روپے کی کمی

نیوز ڈیسک

نئی دہلی// 19 کلو گرام وزنی کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت سستی ہو گئی ہے کیونکہ ان کی قیمتوں میں فی یونٹ 36 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ دہلی میں تجارتی سلنڈر کی فی یونٹ قیمت اب 1,976.5 روپے ہوگی۔6 جولائی کو بھی 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کے نرخوں میں 8.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔تاہم گھریلو سلنڈر کی قیمتیں برقرار ہیں۔6 جولائی کو 14.2 کلوگرام وزنی گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے اضافہ کیا گیا۔