کمرشل ایل پی جی سلنڈر , قیمتوں میں 91.50 روپے کمی

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//پٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ سے فوری طور پر کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 91.50 روپے فی یونٹ کی کمی کی ۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پیٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس سال یکم مارچ کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 350.50 روپے فی یونٹ اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔اس سے قبل یکم جنوری کو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 25 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں آخری بار گزشتہ سال یکم ستمبر میں 91.50 روپے کی کمی کی گئی تھی۔یکم اگست 2022 کو بھی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 36 روپے کی کمی کی گئی تھی، اس سے قبل 6 جولائی کو 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 8.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔