کمبوڈیا کے شاہ کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش | وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء اور دیگر ممتازشخصیات کا تعارف کرایا گیا

نئی دہلی //کمبوڈیا کے شاہNorodom Sihamoniکو کل صبح راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس موقع پر کمبوڈیا کے شاہ سے وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیروں اور دیگر ممتازشخصیات کا تعارف کرایا۔

 

اِدھر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھیمعزز مہمان سے ملاقات کی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودم سیہمانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں نائب صدر کے سکریٹریٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا کہ بات چیت کے دوران مسٹر دھنکھڑ نے گزشتہ سال 2022 میں ہندوستان-آسیان چوٹی کانفرنس اور ہندوستان-

 

مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں اپنی شرکت کو یاد کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کمبوڈیا کے شاہ کا یہ سرکاری دورہ ایسے وقت ہورہا ہے کہ جب بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہورہے ہیں،جو 1952 میں قائم کیے گئے تھے۔ کمبوڈیا کے کسی شاہ کا بھارت کا دورہ تقریباً ساٹھ سال بعد ہورہا ہے۔

 

اِس سے پہلے موجودہ شاہ کے والد 1963 میں بھارت آئے تھے۔