کشمیر ہاٹ میں سولر ایکسپو 2023 اختتام پذیر کمپنیوں کی طرف سے جدید ترین شمسی مصنوعات کی نمائش

 نیوز ڈیسک

سری نگر//جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی  کے شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے رواں ماہ کی 17 تاریخ سے نمائشی گراؤنڈ “کشمیر ہاٹ” سری نگر میں شروع ہونے والی ہفتہ وار سولر ایکسپو 2023 کل اختتام پذیر ہوئی۔ایکسپو کے دوران، ملک بھر سے سولر بزنس سے وابستہ فرموں نے، جن میں مقامی کاروباری افراد بھی شامل تھے، نے گھریلو اور تجارتی شعبوں میں ایپلی کیشن کے ساتھ جدید ترین سولر مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے اپنے اسٹالز لگائے تھے۔

 

 

اس ایکسپو کو بڑے پیمانے پر عوام کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل ملا، جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنڈال کا دورہ کیا۔ایکسپو کا دورہ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، بپندر کمار، ڈائریکٹر جنرل بجٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایم وائی ایتو،، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، ہوٹلیئرز ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، کشمیر پرائیویٹ کے اراکین نے بھی کیا۔ اختتامی سیشن کے دوران، تمام شریک فرموں کو شرکت کا سرٹیفکیٹ اور یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔20 میگاواٹ آر ٹی ایس اسکیم کے تحت اعلیٰ صلاحیت کے حصول کے لیے ایوارڈز میسرز کشمیر رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، ناٹی پورہ میسرز کرسو پاور پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدر پورہ اور میسرز گلوبل ٹریڈرز، راجباغ کو کامیابی کی نزولی ترتیب میں پیش کیے گئے۔آخر میں کشمیر سولر ایکسپو 2023 کے دوران بہترین اسٹال کا ایوارڈ میسرز کشمیر رینیوایبل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نٹی پورہ کو بھی دیا گیا۔